بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فٹنس روٹین کی جانب توجہ مبزول ، روزمرہ زندگی میں بڑی تبدیلی

بالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی فٹنس اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے اپنی روزمرہ زندگی میں ایک بڑی تبدیلی کی ہے۔ شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ پہلے کئی سالوں تک دن میں صرف چار گھنٹے سوتے تھے، لیکن اب وہ صحت کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے اپنی نیند کا دورانیہ بڑھا چکے ہیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اب پانچ سے چھ گھنٹے سوتے ہیں، جس سے نہ صرف ان کی تھکن کم ہوتی ہے بلکہ ان کے جسم کو زیادہ آرام بھی ملتا ہے۔ شاہ رخ خان کے مطابق بہتر نیند سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں، جسم تیزی سے بحال ہوتا ہے اور دن بھر کام کرنے کی توانائی ملتی ہے۔

شاہ رخ نے مزید کہا کہ کبھی کبھار جسم واقعی تھک جاتا ہے، لیکن ان کا دل، ان کا جذبہ اور ان کا شوق کبھی نہیں تھکتا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ مسلسل محنت کرتے رہتے ہیں اور اپنے مداحوں کے لیے بہترین کام کرتے ہیں

Author

اپنا تبصرہ لکھیں