سعودی عرب اور قطر کے درمیان ہائی اسپیڈ ریل منصوبے کا معاہدہ طے

سعودی عرب اور قطر نے ریاض اور دوحہ کو ہائی اسپیڈ ریل کے ذریعے جوڑنے کا تاریخی معاہدہ کر لیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت دونوں خلیجی ممالک پہلی بار تیز رفتار ریل رابطے میں منسلک ہوں گے۔

معاہدے کے مطابق ہائی اسپیڈ ریل 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی، جس کے بعد ریاض سے دوحہ تک سفر کا دورانیہ صرف دو گھنٹے رہ جائے گا۔ یہ معاہدہ ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی ملاقات کے دوران طے پایا۔

اس ریل منصوبے کو دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی نئی مثال قرار دیا جا رہا ہے، جو اپنی نوعیت کا پہلا بڑا مشترکہ اقدام ہے۔ منصوبے کے تحت ریل لائن ریاض کے شاہ سلمان ایئرپورٹ سے شروع ہو کر دوحہ کے حمد ایئرپورٹ تک جائے گی، جبکہ سعودی شہروں العیّوف اور دمّام کو بھی اس نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔

یہ بڑا منصوبہ چھ سال میں مکمل ہو گا جو سالانہ ایک کروڑ مسافروں کو سفر کی سہولت دے گا اور دونوں ملکوں میں 30 ہزار نوکریاں پیدا کرے گا۔

دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ برسوں کے دوران تعلقات میں بہترہی آئی ہے اور یہ منصوبہ اسی بہتر ہوتے تعاون کی ایک اہم مثال ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں