سعودی وزیر خارجہ کو مصر کے ہم منصب کا دوطرفہ تعلقات پر خط موصول

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق ایک اہم خط موصول ہوا، جو سعودی نائب وزیر خارجہ نے مصری سفیر سے ملاقات کے دوران وصول کیا۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔

یہ ملاقات منگل کے روز مصر کے سفیر ایہاب ابو سریعی کے ساتھ ریاض میں ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکام کے مطابق، سعودی عرب اور مصر کے تعلقات دیرینہ دوستی، تعاون اور خطے میں استحکام کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں