سلمان خان لداخ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، طبیعت بگڑنے پر ممبئی منتقل

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان فلم بیٹل آف گالوان کی شوٹنگ کے دوران لداخ میں طبیعت خراب ہونے کے بعد ممبئی واپس آ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلمان خان تقریباً 45 دن سے لداخ میں فلم کے پہلے شیڈول کی عکس بندی میں مصروف تھے۔ انتہائی سرد موسم، برف سے ڈھکے پہاڑ اور کم آکسیجن جیسے مشکل حالات میں شوٹنگ جاری رہی، جس کے باعث وہ شدید تھکن اور کمزوری کا شکار ہو گئے۔

اداکار کو معمولی چوٹ بھی آئی، جس کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے سے انہوں نے چند دن آرام کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب وہ ممبئی میں ہیں اور صحتیابی کے بعد جلد دوبارہ شوٹنگ شروع کریں گے۔

فلم بیٹل آف گالوان 2020 میں بھارت اور چین کے درمیان ہونے والے گالوان وادی تصادم پر مبنی ہے۔ فلم کی ہدایت کاری اپوروا لکھیا کر رہے ہیں اور اسے حساس موضوع کی بنا پر ابتدا سے ہی خاص توجہ حاصل ہے۔

پروڈکشن ٹیم کے مطابق فلم کا دوسرا شیڈول آئندہ ہفتے شروع ہوگا، جس میں ایکشن اور جذباتی مناظر شامل ہوں گے۔ اگرچہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا، تاہم قوی امکان ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے خوشخبری دی جائے گی۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں