ریکوڈک منصوبے کی فزیبلٹی مکمل، 37 سالہ کان کنی منصوبے پر 5.6 ارب ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری ہوگی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) کی جانب سے ریکوڈک منصوبے سے متعلق تفصیلات جمع کرا دی گئی ہیں، جس کے مطابق ،اس بڑے پیمانے کے منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل ہو چکی ہے۔
ریکوڈک منصوبے کے آپریٹر بارک گولڈ نے تصدیق کی ہے کہ، یہ کان کنی کا ایک 37 سالہ منصوبہ ہوگا، جس پر دو مراحل میں کام کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 5.6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، جس کے بعد منصوبے سے 1.31 کروڑ میٹرک ٹن تانبہ اور 1.79 کروڑ اونس سونا نکالنے کی توقع ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق، فی ٹن تانبہ 9,813 ڈالر اور فی اونس سونا 3,040 ڈالر کے حساب سے اس منصوبے سے تقریبا183 ارب ڈالر مالیت کی معدنیات نکلنے کی توقع ہے۔ اس میں سے91 ارب ڈالر بارک گولڈ کے حصے میں آئیں گے،بلوچستان حکومت کو اندازا45 ارب ڈالر حاصل ہوں گے،جبکہ باقی رقم دیگر شراکت داروں میں تقسیم ہوگی۔
او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق، کمپنی ریکوڈک مائننگ پروجیکٹ میں 8.33 فیصد شیئر رکھتی ہے۔ یہ منصوبہ 2028 تک اپنے پہلے مرحلے میں سالانہ 45 ملین ٹن پروسیسنگ شروع کرے گا۔
یہ منصوبہ پاکستان کے لیے ایک بڑے اقتصادی اور صنعتی موقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو نہ صرف ملک کی معیشت میں بہتری لا سکتا ہے ،بلکہ بلوچستان میں ترقیاتی کاموں اور روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ کرے گا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں