براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

جنگ شدت اختیار کرتی رہی تو یمن کا صحت کا نظام بیٹھ سکتا ہے، ڈاکٹرز کا انتباہ

1 اکتوبر 2026
جنگ شدت اختیار کرتی رہی تو یمن کا صحت کا نظام بیٹھ سکتا ہے، ڈاکٹرز کا انتباہ
یمن میں جاری لڑائی نے ملک کے پہلے ہی کمزور طبی نظام کو شدید بحران سے دوچار کردیا ہے، جہاں ڈاکٹروں اور عالمی طبی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ تنازع مزید پھیلا تو کئی علاقوں میں بنیادی طبی سہولیات مکمل طور پر معطل ہوسکت�…

یمن میں جاری لڑائی نے ملک کے پہلے ہی کمزور طبی نظام کو شدید بحران سے دوچار کردیا ہے، جہاں ڈاکٹروں اور عالمی طبی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ تنازع مزید پھیلا تو کئی علاقوں میں بنیادی طبی سہولیات مکمل طور پر معطل ہوسکتی ہیں۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 6 اگست سے 29 ستمبر کے دوران یمن میں جاری لڑائی کے نتیجے میں 4 ہزار 481 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے، جن میں 838 افراد جان سے گئے۔

تشدد میں اضافے کے باعث ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں، جس سے پہلے ہی محدود سہولیات رکھنے والے ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت پر مریضوں کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق جنگ سے پہلے بھی یمن کے صرف تقریباً 60 فیصد طبی مراکز مکمل طور پر فعال تھے، جبکہ حالیہ لڑائی کے دوران متعدد مراکز کو نقصان پہنچا یا انہیں کام بند کرنا پڑا۔

طبی سہولیات میں ادویات، آکسیجن، ایندھن، خون اور آپریشن کے ضروری سامان کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ بعض علاقوں میں زخمیوں کی بڑھتی تعداد کے باعث زچگی کے وارڈز تک کو ہنگامی علاج کے مراکز میں تبدیل کرنا پڑا ہے۔

جنگ کے ساتھ بچوں میں غذائی قلت، ہیضے، خسرے اور دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے۔ یونیسیف کے مطابق حالیہ ہفتوں میں قابلِ رسائی علاقوں میں تقریباً 2 ہزار 900 بچوں کی طبی جانچ کی گئی، جن میں ایک چوتھائی سے زیادہ شدید غذائی قلت کا شکار پائے گئے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لڑائی کا سلسلہ جاری رہا تو صحت کے شعبے پر پڑنے والا دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے اور لاکھوں متاثرہ افراد کے لیے بنیادی علاج تک رسائی مشکل ہوجائے گی۔

خبر شیئر کریں