براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

ازبکستان نے 2028 میں اپنے پہلے خلا باز کو خلا میں بھیجنے کا اعلان کردیا

14 مئی 2026
ازبکستان نے 2028 میں اپنے پہلے خلا باز کو خلا میں بھیجنے کا اعلان کردیا
ازبکستان نے اپنے پہلے خلا باز کو خلا میں بھیجنے کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ ازبک خلائی ادارے ’ازبیک کوسموس‘ کے نائب ڈائریکٹر مخیدین ابراہیموف کے مطابق ابتدائی خلائی مشن 10 سے 14 روز پر مشتمل ہوگا۔ بدھ کو پریس کانفرنس…

ازبکستان نے اپنے پہلے خلا باز کو خلا میں بھیجنے کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ ازبک خلائی ادارے ’ازبیک کوسموس‘ کے نائب ڈائریکٹر مخیدین ابراہیموف کے مطابق ابتدائی خلائی مشن 10 سے 14 روز پر مشتمل ہوگا۔

بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے امریکہ، روس اور چین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ اور روس مشترکہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن استعمال کرتے ہیں جبکہ چین کا اپنا الگ خلائی اسٹیشن ہے۔ ان کے مطابق تینوں ممالک نے تعاون پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

مخیدین ابراہیموف نے کہا کہ ازبک خلا باز خلا سے خالی ہاتھ واپس نہیں آئیں گے بلکہ کم از کم ایک سائنسی تجربے کے نتائج ساتھ لائیں گے۔

خلاباز بننے کے امیدواروں کے لیے عمر 27 سے 40 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ قد 160 سے 190 سینٹی میٹر اور وزن 50 سے 95 کلوگرام ہونا ضروری ہے۔

امیدوار کے لیے یونیورسٹی ڈگری اور غیر ملکی زبانوں پر عبور بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ منتخب امیدوار کو کسی شراکت دار ملک میں خصوصی تربیت دی جائے گی۔

ازبک حکام کے مطابق پہلے مشن میں خلا میں چہل قدمی یا اسپیس واک شامل نہیں ہوگی کیونکہ ایسی سرگرمیاں عام طور پر چھ ماہ سے زائد طویل مشنز میں کی جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ازبکستان نے اپنے پہلے 6 سائنسی سیٹلائٹ کے اجرا کا بھی اعلان کیا تھا۔

خبر شیئر کریں