براہ راست مواد پر جائیں

تاریخ وار خبریں

امریکی آبدوز نے سری لنکا کے قریب بھارت کا مہمان ایرانی جنگی جہاز ڈبو دیا

5 مارچ 2026
امریکی آبدوز  نے سری لنکا کے قریب بھارت کا مہمان  ایرانی جنگی جہاز ڈبو دیا

امریکہ نے ایران کے ساحلوں سے تقریباً دو ہزار میل دور بین الاقوامی پانیوں میں ایک ایرانی بحری جہاز کو بغیر کسی پیشگی وارننگ کے نشانہ بنایا، جو بھارتی بحریہ کا مہمان تھا اور جس پر تقریباً 130 ملاح سوار تھے۔

یہ جہاز ایک ایرانی فریگیٹ تھا جو بھارت کی مشرقی بندرگاہ سے مشقوں میں شرکت کے بعد ایران واپس جا رہا تھا۔ یہ واقعہ خلیج فارس سے سینکڑوں میل دور بحرِ ہند میں پیش آیا۔اس واقعے کے بعد بھارتی کردار پر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ انہوں نے اپنے مہمان جہاز کی درخواست پر کوئی رد عمل کیوں نہیں  دیا۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پینٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک امریکی آبدوز نے بین الاقوامی پانیوں میں موجود ایرانی جنگی جہاز کو نشانہ بنایا۔ ان کے بقول “جہاز کو اندازہ بھی نہیں تھا کہ وہ نشانے پر ہے، اور اسے خاموش موت کا سامنا کرنا پڑا۔”

سری لنکا میں حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں کے دوران 87 لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں جبکہ 32 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جہاز پر موجود تقریباً 180 افراد میں سے لگ بھگ 60 تاحال لاپتہ ہیں۔

خبر شیئر کریں