براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

انٹارکٹکا کے برفیلے پانیوں سے آسٹریلیا پہنچنے والے "بادشاہ پینگوئن " کو 20 دِن بعد سمندر میں واپس چھوڑ دیا گیا

خدیجہ بھلی | 22 نومبر 2024
انٹارکٹکا کے برفیلے پانیوں سے آسٹریلیا پہنچنے والے "بادشاہ پینگوئن " کو 20 دِن بعد سمندر میں واپس چھوڑ دیا گیا
انٹارکٹکا سے آسٹریلیا تک تیر کر آنے والے واحد بادشاہ پینگوئن کو 20 دِن کی نگہداشت کے بعد سمندر میں واپس چھوڑ دیا گیا۔ یہ پینگوئن یکم نومبر کو مغربی آسٹریلیا کے شہر ڈنمارک کے اوشین بیچ کے ریتلے ٹیلوں پر ملا تھا۔ یہ علاقہ…

انٹارکٹکا سے آسٹریلیا تک تیر کر آنے والے واحد بادشاہ پینگوئن کو 20 دِن کی نگہداشت کے بعد سمندر میں واپس چھوڑ دیا گیا۔ یہ پینگوئن یکم نومبر کو مغربی آسٹریلیا کے شہر ڈنمارک کے اوشین بیچ کے ریتلے ٹیلوں پر ملا تھا۔ یہ علاقہ انٹارکٹکا سے 3500 کلومیٹر دور شمال میں واقع ہے۔

پینگوئن بہت کمزور حالت میں ملا تھا

ڈنمارک کے مقامی وائلڈ لائف دیکھ بھال کرنے والے کیرول بڈالف کے مطابق یہ پینگوئن انتہائی کمزور حالت میں ملا تھا۔اِس پینگوئن کو جب پکڑا گیا تو اِس کا وزن محظ 21.5 کلوگرام تھا۔دیکھ بھال کے بعد اب اِس پینگوئن کا وزن 24.5 کلوگرام ہے۔ وائلڈ لائف ماہرین کے مطابق ایک نارمل پینگوئن کا وزن 45 کلوگرام ہوتا ہے۔
وائلڈ لائف دیکھ بھال کرنے والے کیرول بڈالف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
"مجھے شروع میں یقین نہیں تھا کہ یہ زندہ رہ پائے گا، کیونکہ یہ نہایت کمزور حالت میں ملا تھا۔"
اُنہوں نے مزید کہا کہ "یہ ایک ناقابلِ فراموش تجربہ تھا، میں اِس عظیم پینگوئن کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔"

بادشاہ پینگوئن ہوتا کیا ہے؟

بادشاہ پینگوئن دُنیا کی سب سے بڑی پینگوئن نسل ہے ۔ اِس نسل کی خاص خوبی یہ ہے کہ یہ خوراک کے حصول کے لیے طویل سفر کرتے ہیں۔ایک متوسط بادشاہ پینگوئن خوراک کے حصول کے لیے 1600 کلومیٹر تک کا سفر کرتا ہے۔
اِس پینگوئن نے 3500 کلومیٹر کا سفر کیا ہے، جو کہ حیران کن ہے۔ یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کی محقق بلینڈا کینل کے مطابق آسٹریلیا میں بادشاہ پینگوئن کی موجودگی پہلے کبھی رپورٹ نہیں ہوئی ۔
یہ واقع نہ صرف بائیولوجیکل سائنسز کے لیے اہم ہے بلکہ آسٹریلیا کی وائلڈ لائف کی دیکھ بھال کے شعبے کے لیے بھی یادگار ہے۔

خبر شیئر کریں