براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا بچوں کے ساتھ پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار

29 دسمبر 2025
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان  کا بچوں کے ساتھ  پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ ایک دن اپنے بچوں کے ساتھ پشاور آئیں گے۔ یہ بیان پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی ایک…

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ ایک دن اپنے بچوں کے ساتھ پشاور آئیں گے۔

یہ بیان پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی ایک پرانی ویڈیو میں سامنے آیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں حنا ربانی کھر شاہ رخ خان کو پاکستان آنے کی دعوت دے رہی ہیں۔

شاہ رخ خان نے ویڈیو میں بتایا کہ ان کا خاندان پشاور سے تعلق رکھتا ہے اور وہ اپنے بچوں کو اپنا آبائی علاقہ دکھانا چاہتے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ ان کے والد نے انہیں 15 سال کی عمر میں پشاور لے گئے تھے اور اگلے سال بھی وہاں گئے، جس کے بعد ان کے والد کا انتقال ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے والد کے ساتھ گزارا ہوا وقت ان کے لیے سب سے خوبصورت یادوں میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ لاہور اور کراچی سمیت پاکستان کے دیگر شہروں کا بھی سفر کر چکے ہیں، لیکن پشاور اور سوات میں گزارے گئے لمحات ان کے لیے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔

شاہ رخ خان چاہتے ہیں کہ ایک دن وہ اپنے بچوں کو بھی یہ یادگار تجربہ دکھا سکیں تاکہ وہ بھی اپنے آبائی علاقے کی خوبصورتی اور ثقافت کو محسوس کر سکیں۔

خبر شیئر کریں