براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

"یہ بھینس انتہائی نرم مزاج ہے"، بنگلہ دیش میں سنہرے بالوں والی نایاب بھینس ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ کے نام سے مشہور

22 مئی 2026
"یہ بھینس انتہائی نرم مزاج ہے"، بنگلہ دیش میں سنہرے بالوں والی نایاب بھینس ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ کے نام سے مشہور
بنگلہ دیش میں عیدالاضحیٰ سے قبل ایک نایاب سفید بھینس سوشل میڈیا پر غیر معمولی توجہ حاصل کر رہی ہے، جسے لوگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہ قرار دے رہے ہیں۔ تقریباً 700 کلوگرام وزنی اس بھینس کو دارالحکومت ڈھاکا کے قریب…

بنگلہ دیش میں عیدالاضحیٰ سے قبل ایک نایاب سفید بھینس سوشل میڈیا پر غیر معمولی توجہ حاصل کر رہی ہے، جسے لوگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہ قرار دے رہے ہیں۔

تقریباً 700 کلوگرام وزنی اس بھینس کو دارالحکومت ڈھاکا کے قریب نارائن گنج کے ایک فارم میں پالا گیا ہے۔ اس کے ماتھے پر موجود سنہرے بالوں کی لٹ کی وجہ سے اس کا نام “ڈونلڈ ٹرمپ” رکھ دیا گیا، کیونکہ لوگوں کے مطابق اس کے بال امریکی صدر کے مخصوص ہیئر اسٹائل سے ملتے جلتے ہیں۔

عیدالاضحیٰ سے پہلے روزانہ درجنوں افراد اس بھینس کو دیکھنے فارم پہنچ رہے ہیں، جبکہ کئی لوگ دور دراز علاقوں سے صرف اس کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنانے آتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس کی شہرت مزید بڑھ گئی ہے۔

فارم کے مالک نے میڈیا کو بتایا ہے کہ میرے چھوٹے بھائی نے اس کا نام ڈونلڈ ٹرمپ رکھا کیونکہ اس کے ماتھے کے بال ٹرمپ سے مشابہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منفرد شکل کے باوجود یہ بھینس انتہائی نرم مزاج ہے۔

مالک کے مطابق بھینس کی خصوصی دیکھ بھال کی جا رہی تھی، جس میں دن میں چار بار نہلانا اور چار وقت خوراک دینا شامل تھا تاکہ عید سے پہلے اسے اچھی حالت میں رکھا جا سکے۔

بنگلہ دیش میں البینو بھینسیں بہت کم پائی جاتی ہیں، کیونکہ وہاں زیادہ تر بھینسوں کی رنگت سیاہ ہوتی ہے۔ اس بھینس کا کریم رنگ جسم، گلابی ناک اور لمبے سنہرے بال اسے دیگر جانوروں سے منفرد بناتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں بنگلہ دیش میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر غیرمعمولی یا منفرد جانور سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہے ہیں، جنہیں اکثر مشہور شخصیات کے نام دیے جاتے ہیں تاکہ خریداروں اور لوگوں کی توجہ حاصل کی جا سکے۔

خبر شیئر کریں