براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

تحریک انصاف اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات شروع، لانگ مارچ اور عمران خان سے ملاقاتوں کا معاملہ زیرِ غور

2 اکتوبر 2026
تحریک انصاف اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات شروع، لانگ مارچ اور عمران خان سے ملاقاتوں کا معاملہ زیرِ غور
پاکستان تحریک انصاف اور وفاقی حکومت کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کے چیمبر میں شروع ہوگئے ہیں، جن میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ، سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتوں اور انھیں طب�…

پاکستان تحریک انصاف اور وفاقی حکومت کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کے چیمبر میں شروع ہوگئے ہیں، جن میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ، سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتوں اور انھیں طبی سہولتیں فراہم کرنے سمیت مختلف معاملات زیرِ غور ہیں۔

حکومتی وفد کی قیادت سیاسی امور کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کر رہے ہیں۔ حکومتی نمائندوں میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، امیر مقام جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سید نوید قمر، شیری رحمان اور اعجاز جھکڑانی شامل ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے وفد میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ ناصر عباس، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر شامل ہیں۔

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق مذاکرات میں سہولت کار کی حیثیت سے شریک ہیں۔
مذاکرات میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے علاوہ عمران خان سے پارٹی رہنماؤں اور اہل خانہ کی ملاقاتوں اور سابق وزیر اعظم کو طبی سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق معاملات پر بھی بات کی جا رہی ہے۔

اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ احتجاج سے مسائل حل نہیں ہوتے اور مسائل کے حل کا راستہ مذاکرات ہی ہیں۔

عمران خان کے خلاف مقدمات سے متعلق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ان مقدمات کے فیصلے حکومت نے نہیں بلکہ عدالتوں نے کرنے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے امید ظاہر کی کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں گے۔

خبر شیئر کریں