براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

وزیراعظم کی اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات,دہشت گردی اور کشمیر پر مؤقف پیش

27 ستمبر 2025
وزیراعظم کی اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات,دہشت گردی اور کشمیر پر مؤقف پیش
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران عالمی چیلنجز کے حل کے لیے پاکستان کے عزم کو دوہرایا گیا اور خطے کے اہم مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم…

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران عالمی چیلنجز کے حل کے لیے پاکستان کے عزم کو دوہرایا گیا اور خطے کے اہم مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ ترقی پذیر ممالک کی مؤثر آواز کو عالمی اداروں میں شامل کرنا ضروری ہے اور اقوامِ متحدہ اس حوالے سے قابلِ تعریف کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان نقصانات کو کم کرنے کے لیے مالی وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل کی توجہ جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع کی طرف دلاتے ہوئے اس کے منصفانہ اور پُرامن حل پر زور دیا۔ انہوں نے سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد اور پاکستان کو درپیش بیرونی دہشت گردی جیسے سنگین مسائل کو بھی اجاگر کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کے تحفظ اور مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے مؤقف اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی امن و ترقی کے لیے ایک مضبوط اور فعال آواز ہے۔ انہوں نے عالمی مسائل کے حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اہم قرار دیا۔

خبر شیئر کریں