براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

فلسطینی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان سلیمان العبید اسرائیلی حملے میں جاں بحق

8 اگست 2025
فلسطینی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان سلیمان العبید اسرائیلی حملے میں جاں بحق
فلسطینی فٹ بال کے لیجنڈ سلیمان العبید، جنہیں ’فلسطینی پیلے‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، جنوبی غزہ میں امداد کے انتظار کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے جان سے گئے۔ فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) کے مطابق سابق…

فلسطینی فٹ بال کے لیجنڈ سلیمان العبید، جنہیں ’فلسطینی پیلے‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، جنوبی غزہ میں امداد کے انتظار کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے جان سے گئے۔

فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) کے مطابق سابق سٹار کو امدادی مرکز کے قریب گولی ماری گئی۔ وہ خوراک کے لیے قطار میں کھڑے تھے جب اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کی۔

پی ایف اے کے بیان میں کہا گیا ’سابق قومی ٹیم کے کھلاڑی سلیمان العبید غزہ پٹی میں انسانی امداد کے انتظار کے دوران قابض فورسز کے حملے میں شہید ہو گئے۔‘

بیان کے مطابق العبید کو فلسطینی فٹ بال کی تاریخ کے درخشاں ستاروں میں شمار کیا جاتا تھا۔ میدان میں ان کی مہارت کے باعث انہیں برازیل کے لیجنڈ پیلے کے حوالے سے ’فلسطینی پیلے‘ کا لقب دیا گیا۔

وہ 24 مارچ، 1984 کو غزہ شہر میں پیدا ہوئے۔ وہ شادی شدہ تھے اور ان کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔

خبر شیئر کریں