براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

پاکستانی اور شامی وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

20 اگست 2026
پاکستانی اور شامی وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعرات کو اسلام آباد میں شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی سے وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات کیے۔ شامی وزیر خارجہ گزشتہ رات وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان…

پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعرات کو اسلام آباد میں شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی سے وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات کیے۔

شامی وزیر خارجہ گزشتہ رات وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مذاکرات کے دوران دونوں ممالک نے پاکستان اور شام کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

بیان کے مطابق فریقین نے فلسطین، گولان کی پہاڑیوں، افغانستان، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شام کی خودمختاری، قومی اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

شامی وزیر خارجہ نے مکہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے اور اس سے باہر امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے باہمی رابطے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

خبر شیئر کریں