براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

صحرائے صحارا میں نایاب ڈائنوسار کے فوسلز دریافت

21 فروری 2026
صحرائے صحارا میں نایاب ڈائنوسار کے فوسلز دریافت
سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے شمالی نائیجر کے دور افتادہ صحرا میں مچھلی کھانے والے دیوہیکل ڈائنوسار کے فوسلز دریافت کیے ہیں۔ یہ مقام جینگوبی کہلاتا ہے اور صحرائے صحارا کے وسط میں واقع ہے۔ یہاں تک پہنچنا ماہرین کے لیے آسان…

سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے شمالی نائیجر کے دور افتادہ صحرا میں مچھلی کھانے والے دیوہیکل ڈائنوسار کے فوسلز دریافت کیے ہیں۔

یہ مقام جینگوبی کہلاتا ہے اور صحرائے صحارا کے وسط میں واقع ہے۔ یہاں تک پہنچنا ماہرین کے لیے آسان نہیں تھا۔ قریبی علاقے کا نام سیریگ تاغات ہے، جس کا مقامی زبان میں مطلب’نہ پانی، نہ بکری‘ ہے۔

ماہرین نے 2022 میں تین روزہ دشوار صحرائی سفر کے بعد اس مقام تک رسائی حاصل کی۔ انہیں یہاں 'سپائنو سارس میرا بیلس' نامی ڈائنوسار کی باقیات ملیں، جو زمین پر چلنے والے سب سے بڑے گوشت خور ڈائنوسارز میں شمار ہوتا ہے۔

تحقیقی ٹیم شکاگو یونیورسٹی کے ماہرِ ارضیات پال سیرینو کی قیادت میں شہر اگادیس سے روانہ ہوئی تھی۔جینگوبی کے اطراف سینکڑوں کلومیٹر تک کوئی مستقل آبادی موجود نہیں۔

ماہرِ آثارِ قدیمہ ڈینیئل وِڈال کے مطابق علاقے تک جانے کے لیے کوئی سڑک موجود نہیں۔ پانی کے کنویں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کے باعث مقامی خانہ بدوش بھی وہاں کم ہی جاتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ قافلے کو ریت کے ٹیلوں سے گزرنے میں خاصی مشکلات پیش آئیں اور سامان سے بھرا ٹرک بار بار ریت میں دھنس جاتا تھا۔ تاہم مقام پر پہنچتے ہی تھکن اس وقت ختم ہو گئی جب ابتدائی کھدائی میں ہی نئے فوسلز ملنا شروع ہو گئے۔

خبر شیئر کریں