براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین

تاریخ وار خبریں

ناسا نے آرٹیمس تھری مشن کے لیے خلا بازوں کا اعلان کر دیا

10 جون 2026
ناسا نے آرٹیمس تھری مشن کے لیے خلا بازوں کا اعلان کر دیا

امریکی خلائی ادارے ناسا نے اپنے آئندہ مشن آرٹیمس تھری کے لیے خلا بازوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، جو چاند پر انسانوں کی ممکنہ واپسی کے منصوبے کا اہم مرحلہ ہے۔

ناسا کے مطابق رینڈی بریسِنک، فرینک روبیو، آندرے ڈگلس اور یورپی خلائی ایجنسی کے لوکا پارمیتانو اس مشن کا حصہ ہوں گے۔ تاہم یہ خلا باز چاند کی سطح پر نہیں اتریں گے بلکہ زمین کے گرد مدار میں رہتے ہوئے نئی ٹیکنالوجی کی آزمائش کریں گے۔

ناسا حکام کے مطابق آرٹیمس پروگرام کا مقصد انسانوں کو ایک بار پھر چاند پر لے جانا ہے، جو 1970 کی دہائی کے بعد پہلی مرتبہ ہوگا، اور وہاں مستقل بنیادوں پر موجودگی کے امکانات کو فروغ دینا ہے۔ اس منصوبے کو مستقبل میں مریخ مشن کی تیاری کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

خبر شیئر کریں