براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

پنجاب: مدارس سیل کرنے کے اندھا ھند کارروائی کو فی الفور روکا جائے، مفتی منیب الرحمٰن

16 اکتوبر 2025
پنجاب: مدارس سیل کرنے کے اندھا ھند کارروائی کو فی الفور روکا جائے، مفتی منیب الرحمٰن
رویتِ ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین اور تنظیماتِ اہلِ سنت والجماعت کے سربراہ مفتی منیب الرحمٰن نے مرید کے واقعے کے بعد ملک بھر میں گرفتاریوں اور مدارس کو سیل کیے جانے کی اطلاعات پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس…

رویتِ ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین اور تنظیماتِ اہلِ سنت والجماعت کے سربراہ مفتی منیب الرحمٰن نے مرید کے واقعے کے بعد ملک بھر میں گرفتاریوں اور مدارس کو سیل کیے جانے کی اطلاعات پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے کو فوری طور پر روکا جائے اور مساجد و مدارس کو معمول کے مطابق کام کرنے دیا جائے۔

مفتی منیب الرحمٰن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پنجاب حکومت نے تحریکِ لبیک پاکستان پر پابندی کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبے بھر میں ٹی ایل پی کے خلاف کارروائیوں کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مرید کے واقعے کے بعد مخصوص افراد کی گرفتاریوں کی حد تک تو حکمتِ عملی سمجھ میں آتی ہے، لیکن اب اطلاعات ہیں کہ بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی جا رہی ہیں، جبکہ مساجد اور مدارس کو سیل یا حکومتی کنٹرول میں لیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ،یہ حکمتِ عملی غیر حکیمانہ اور غیر دانشمندانہ ہے۔

مفتی منیب نے مزید کہا کہ بلاوجہ خدشات کے تحت ملک بھر میں خوف و ہراس اور سراسیمگی پھیلانا، اور مذہبی طبقوں میں اشتعال و نفرت کے اسباب پیدا کرنا کسی صورت میں درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں قومی اور دینی اتحاد کی ضرورت ہے، اس لیے اس اندھا دھند کارروائی کا سلسلہ فورا بند کیا جائے

خبر شیئر کریں