براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

محمد نواز 2025 میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نمایاں ترین آل راؤنڈر قرار

3 دسمبر 2025
محمد نواز 2025 میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نمایاں ترین آل راؤنڈر قرار
آل راؤنڈر محمد نواز نے سال 2025 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سب سے کامیاب اور بااعتماد کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔ وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے محمد نواز پر بے پناہ اعتماد کا اظہار کیا اور…

آل راؤنڈر محمد نواز نے سال 2025 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سب سے کامیاب اور بااعتماد کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔

وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے محمد نواز پر بے پناہ اعتماد کا اظہار کیا اور آل راؤنڈر نے اپنی کارکردگی کے ذریعے اس اعتماد کو بھرپور انداز میں ثابت بھی کیا۔ خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ان کی نپی تلی گیند بازی اور ذمہ دارانہ بیٹنگ نے انہیں ٹیم کا سب سے نمایاں کھلاڑی بنا دیا۔

محمد نواز نے جولائی 2025 میں فلوریڈا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بہترین کارکردگی دکھائی، جہاں انہوں نے 21.52 کی اوسط سے 7 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی سیریز کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اسی طرح اگست 2025 میں شارجہ میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان ہونے والی سہ فریقی سیریز میں انہوں نے 120 رنز اور 10 وکٹوں کی شاندار کارکردگی پر ایک بار پھر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا۔

نومبر 2025 میں راولپنڈی میں سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف ٹرائی سیریز میں بھی محمد نواز نے 52 رنز اور 10 وکٹیں حاصل کرکے مسلسل تیسری مرتبہ سیریز کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس دوران وہ ایک ہیٹ ٹرک اور ایک میچ میں پانچ وکٹیں لینے میں بھی کامیاب رہے، جس نے ان کے سیزن کو مزید یادگار بنا دیا۔

پورے سال کے دوران محمد نواز نے 26 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلتے ہوئے چار مرتبہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ انہوں نے 74.4 اوورز کروائے اور 490 رنز دیتے ہوئے 13.16 کی بہترین اوسط سے 36 وکٹیں حاصل کیں، جو 2025 کے ٹی ٹوئنٹی کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ تھیں۔ بیٹنگ میں بھی انہوں نے 19.05 کی اوسط سے 362 رنز اسکور کیے، جہاں ان کا بہترین انفرادی اسکور ناٹ آؤٹ 38 رنز رہا جبکہ 138.16 کے اسٹرائیک ریٹ سے 24 چوکے اور 21 چھکے بھی لگائے

خبر شیئر کریں