براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

تمام وائرس نقصان دہ نہیں، کچھ صحت کے لیے فائدہ مند بھی ہو سکتے ہیں: تحقیق

5 جنوری 2026
تمام وائرس نقصان دہ نہیں، کچھ صحت کے لیے فائدہ مند بھی ہو سکتے ہیں: تحقیق
سائنس دانوں نے نئی تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ تمام وائرس انسانی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتے بلکہ کچھ فائدہ مند بھی ہو سکتے ہیں۔ یہ تحقیق آسٹریلیا کی فائنڈرز یونیورسٹی کے ڈاکٹر جیک رابنسن کی سربراہی میں کی گئی اور اسے…

سائنس دانوں نے نئی تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ تمام وائرس انسانی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتے بلکہ کچھ فائدہ مند بھی ہو سکتے ہیں۔ یہ تحقیق آسٹریلیا کی فائنڈرز یونیورسٹی کے ڈاکٹر جیک رابنسن کی سربراہی میں کی گئی اور اسے طبی جریدے "مائیکروبائل بائیوٹیکنالوجی" میں شائع کیا گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تمام بیکٹیریا یا وائرس نقصان دہ نہیں ہوتے بلکہ کچھ ہماری صحت کو بہتر رکھنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ صحت مند مائیکروبز مدافعتی نظام کو مضبوط کرتے ہیں، میٹابولزم کو بہتر بناتے ہیں، بیماریوں کی روک تھام میں مدد دیتے ہیں اور دباؤ کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ڈاکٹر جیک رابنسن کے مطابق، مائیکروبز جلد اور تولیدی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ یہ ذہنی سکون، بہتر غذائی اجزا کا ہضم، سوزش میں کمی اور خون میں شوگر کے بہتر کنٹرول میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جسم میں موجود مائیکروبز کے مجموعے کو "مائیکرو بایوم" کہا جاتا ہے۔ اس میں مختلف اقسام شامل ہیں جیسے بیکٹیریا، فنگی، وائرس، الجی، پروٹوزوا، آرکی اور پرایون۔ یہ تمام مائیکروبز انسانی صحت کے لیے نہایت اہم ہیں اور وٹامن پیدا کرنے، ہاضمے میں مدد دینے اور مدافعتی نظام کو تربیت دینے کا کام کرتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مائیکروبز کی بحالی اور حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھنا صحت مند مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ یہ تحقیق اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ ماحول اور جسم میں موجود حیاتیاتی تنوع انسانی اور ماحولیاتی صحت کے لیے فعال طور پر مددگار ثابت ہوتا ہے

خبر شیئر کریں