براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

کیا کولیجن واقعی اتنا فائدہ مند ہے جتنا بتایا جاتا ہے؟

27 مارچ 2026
کیا کولیجن واقعی اتنا فائدہ مند ہے جتنا بتایا جاتا ہے؟
آج کل مختلف مشروبات اور غذائی مصنوعات میں کولیجن شامل کیا جا رہا ہے اور اسے جلد، ہڈیوں اور جوڑوں کے لیے مفید قرار دیا جا رہا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مصنوعات کی تشہیر نے لوگوں میں…

آج کل مختلف مشروبات اور غذائی مصنوعات میں کولیجن شامل کیا جا رہا ہے اور اسے جلد، ہڈیوں اور جوڑوں کے لیے مفید قرار دیا جا رہا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مصنوعات کی تشہیر نے لوگوں میں غیر حقیقی توقعات پیدا کر دی ہیں اور کولیجن کے فوائد کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

کولیجن ایک اہم پروٹین ہے جو جلد، ہڈیوں اور جسم کے دیگر حصوں کی ساخت کے لیے ضروری ہوتا ہے، لیکن عمر کے ساتھ اس کی مقدار کم ہو جاتی ہے، اسی لیے لوگ اسے سپلیمنٹس یا خوراک کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

تاہم ماہرین کے مطابق کولیجن مکمل پروٹین نہیں ہے کیونکہ اس میں ایک اہم امینو ایسڈ "ٹرپٹوفین" موجود نہیں ہوتا، جو پٹھوں کی تعمیر اور جسم کی مرمت کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ پروٹین کے بہترین ذرائع جتنا مؤثر نہیں سمجھا جاتا۔

اس کے علاوہ بھوک کم کرنے یا وزن کنٹرول کرنے کے حوالے سے بھی اس کے فوائد واضح نہیں ہیں، جبکہ جلد، بالوں اور جوڑوں کے لیے اس کے دعووں کے حق میں بھی مضبوط سائنسی شواہد موجود نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر صحت کے لیے متوازن غذا، اچھی عادات اور صحت مند طرزِ زندگی زیادہ اہم ہیں، جبکہ کولیجن والی مصنوعات کے دعووں پر مکمل انحصار کرنا درست نہیں۔

خبر شیئر کریں