براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

سونے کی قیمت میں تین روزہ وقفے کے بعد نمایاں اضافہ

30 ستمبر 2026
سونے کی قیمت میں تین روزہ وقفے کے بعد نمایاں اضافہ
تین روز کی مسلسل کمی کے بعد عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 43 ڈالر مہنگا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 4 ہزار…

تین روز کی مسلسل کمی کے بعد عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 43 ڈالر مہنگا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 4 ہزار 191 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے اثرات پاکستانی صرافہ بازاروں میں بھی نمایاں ہوئے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 686 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے ریکارڈ کی گئی۔

سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 20 سینٹس مہنگی ہوکر 61 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ اس اضافے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے بڑھ کر 6 ہزار 578 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی 17 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 639 روپے کی سطح پر آگئی۔

عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا رجحان بھی سامنے آیا ہے۔ امریکا ایران کشیدگی برقرار رہنے کے باوجود امریکا کی جانب سے ایران پر عائد بعض پابندیوں میں نرمی کے فیصلے کو تیل کی قیمتوں میں کمی کی ایک اہم وجہ قرار دیا گیا ہے۔

خبر شیئر کریں