براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

آپریشن 'بنیان مرصوص' پر فلم بنانے کا مطالبہ – مرکزی کردار کے لیے اداکاروں کے نام زیرِ بحث

15 مئی 2025
آپریشن 'بنیان مرصوص' پر فلم بنانے کا مطالبہ – مرکزی کردار کے لیے اداکاروں کے نام زیرِ بحث
پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار نبیل قریشی سے مداحوں نے بھارت کے خلاف پاک فوج کے کامیاب آپریشن 'بنیان مرصوص' پر فلم بنانے کی اپیل کی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس وقت اس آپریشن کے تذکرے اور اس پر فلم بنانے کے مطالبات زور…

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار نبیل قریشی سے مداحوں نے بھارت کے خلاف پاک فوج کے کامیاب آپریشن 'بنیان مرصوص' پر فلم بنانے کی اپیل کی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس وقت اس آپریشن کے تذکرے اور اس پر فلم بنانے کے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں۔

حالیہ دنوں سوشل میڈیا صارفین نے نبیل قریشی سے اس موضوع پر فلم بنانے اور ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد کے کردار کو مرکزی حیثیت دینے کی درخواست کی ہے۔ ایک صارف نے ایکس پر نبیل قریشی سے مطالبہ کرتے ہوئے تجویز دی کہ اس کردار کے لیے پاکستانی اداکار فواد خان کو کاسٹ کیا جائے، کیونکہ ان کی اور ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی ظاہری مشابہت کافی حد تک مماثل ہے۔

نبیل قریشی نے اس تجویز پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا اور فلم بنانے کے ارادے کا اظہار بھی کیا۔ تاہم، بعد میں ایک اور صارف نے تجویز دی کہ چونکہ فواد خان بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ رہ چکے ہیں، اس لیے انہیں اس کردار کے لیے منتخب کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ اس کے بجائے پاکستان انڈسٹری سے زیادہ مخلص اور ملکی وقار کو ترجیح دینے والے اداکاروں کو موقع دیا جائے۔

اس بحث کے دوران مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے اداکاروں کی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں، جس میں ہمایوں سعید، وہاج، فہد مصطفیٰ، اور حمزہ علی عباسی جیسے نام شامل ہیں۔ مداح ان ناموں پر اپنی رائے دے رہے ہیں کہ کون اس کردار کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔

خبر شیئر کریں