براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

رفح بارڈر پر امدادی سامان کی رکاوٹیں دیکھ کر فارمولا ون کے سات مرتبہ عالمی چیمپئن لوئس ہیملٹن نے اسرائیل سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا

12 نومبر 2026
رفح بارڈر پر امدادی سامان کی رکاوٹیں دیکھ کر فارمولا ون کے سات مرتبہ عالمی چیمپئن لوئس ہیملٹن نے اسرائیل سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا
فارمولا ون کے سات مرتبہ عالمی چیمپئن رہنے والے برطانوی ڈرائیور لوئس ہیملٹن نے اس-رائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ غ-زہ میں انسانی امداد لے جانے والے ٹرکوں کو فوری داخلے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے مصر اور غ-زہ کے درمیان رفح…

فارمولا ون کے سات مرتبہ عالمی چیمپئن رہنے والے برطانوی ڈرائیور لوئس ہیملٹن نے اس-رائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ غ-زہ میں انسانی امداد لے جانے والے ٹرکوں کو فوری داخلے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے مصر اور غ-زہ کے درمیان رفح سرحدی گزرگاہ کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں دور کی جائیں اور جنگ بندی کے تحت انسانی امداد کی فراہمی سے متعلق ذمہ داریاں پوری کی جائیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 41 سالہ لوئس ہیملٹن 10 نومبر کو مصر کے شہر العریش پہنچے، جہاں انہوں نے رفح سرحدی گزرگاہ اور مصری ہلالِ احمر کے امدادی گوداموں کا دورہ کیا۔ انہیں غ-زہ کے لیے امدادی سامان کی تیاری، انتظامات اور ترسیل کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ ہیملٹن نے بتایا کہ سرحد پر خوراک سے بھرے ٹرک موجود تھے، لیکن انہیں غ-زہ میں داخلے کے لیے طویل انتظار اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

لوئس ہیملٹن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ امدادی مراکز میں بعض ضروری اشیا کو غیر معقول وجوہات کی بنیاد پر داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کے مطابق ان اشیا میں سلیپنگ بیگز، ابتدائی طبی امداد کا سامان، طبی آلات، وہیل چیئرز اور بچوں کے کھیلنے کے لیے فٹ بال بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی امداد کی فراہمی میں ایسی رکاوٹوں کا کوئی جواز نہیں ہونا چاہیے۔

برطانوی ڈرائیور نے غ-زہ میں گزشتہ تین برسوں کے دوران ہونے والی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے فل-سطینی شہریوں کی حالتِ زار پر شدید تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی انسان کو آزادی، تحفظ اور عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کے حق سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔ دوسری جانب اس-رائیل نسل کشی کے الزامات مسترد کرتا ہے اور اس کا مؤقف ہے کہ غ-زہ میں اس کی فوجی کارروائیوں کا ہدف حماس کے جنگجو ہیں۔

لوئس ہیملٹن نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غ-زہ کے عوام کی مشکلات کو معمول کی بات سمجھ کر نظرانداز نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس-رائیل کو جنگ بندی کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے امدادی ٹرکوں کو غ-زہ میں داخل ہونے دینا چاہیے۔ واضح رہے کہ ہیملٹن انسانی ہمدردی اور سماجی بہبود کے منصوبوں میں بھی سرگرم ہیں اور انہوں نے 2021 میں مشن 44 کے نام سے ایک فلاحی ادارہ قائم کیا تھا، جو نوجوانوں کے لیے تعلیم اور روزگار کے مواقع بہتر بنانے پر کام کرتا ہے۔

خبر شیئر کریں