براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

بائنانس کی اعلیٰ قیادت کا پاکستان کا دورہ، وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے اہم ملاقات

admin_tu | 6 دسمبر 2025
بائنانس کی اعلیٰ قیادت کا پاکستان کا دورہ، وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز  سے اہم ملاقات
پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے شعبے میں ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں عالمی سطح پر معروف اور معتبر کرپٹو ایکسچینج بائنانس کی سینئر قیادت نے پاکستان کا خصوصی دورہ کیا۔ اس دورے کو ملکی ڈیجیٹل معیشت کے لیے اہم سنگِ میل…

پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے شعبے میں ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں عالمی سطح پر معروف اور معتبر کرپٹو ایکسچینج بائنانس کی سینئر قیادت نے پاکستان کا خصوصی دورہ کیا۔ اس دورے کو ملکی ڈیجیٹل معیشت کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بائنانس کی اعلیٰ قیادت نے اسلام آباد میں وزیراعظم اور سرکاری حکام کے ساتھ ملاقات کی۔ وفد کی قیادت بائنانس کے عالمی چیف ایگزیکٹو رچرڈ ٹینک کر رہے تھے، جنہوں نے پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے تفصیلی گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ملک میں کرپٹو کرنسی کے بڑھتے ہوئے رجحان، ڈیجیٹل لین دین کے فروغ، اور ممکنہ تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور حکام کو ادارے کی سرگرمیوں اور ضابطہ سازی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ حکومت نے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے لیے مضبوط اور محفوظ ریگولیٹری فریم ورک قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

خبر شیئر کریں