براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی نافذ

10 دسمبر 2025
آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی نافذ
آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا استعمال کرنے کی پابندی بدھ سے نافذ ہوگئی۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پابندی کے آغاز کے ساتھ ہی کئی بچوں نے اپنے اکاؤنٹس کی بندش پر الوداعی پیغامات…

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا استعمال کرنے کی پابندی بدھ سے نافذ ہوگئی۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پابندی کے آغاز کے ساتھ ہی کئی بچوں نے اپنے اکاؤنٹس کی بندش پر الوداعی پیغامات پوسٹ کیے، جبکہ والدین نے بتایا کہ ان کے بچے لاگ اِن نہ ہو سکنے پر شدید پریشان ہوگئے۔ کچھ بچوں نے عمر معلوم کرنے والی ٹیکنالوجی کو دھوکہ دینے کے لیے چہرے پر مصنوعی داڑھی مونچھیں بنا کر نئے طریقے تلاش کیے۔

نئے قانون کے تحت فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، اسنیپ چیٹ، یوٹیوب، ایکس سمیت دس بڑے پلیٹ فارمز پر یہ ذمہ داری عائد کی گئی ہے کہ وہ 16 سال سے کم عمر آسٹریلوی بچوں کے اکاؤنٹس فوری طور پر حذف کریں، بصورتِ دیگر انہیں تقریباً 49.5 ملین آسٹریلوی ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

آسٹریلیا کےوزیرِاعظم البنیزی نے کہا ہے کہ یہ قدم بچوں کو ان کی اصل بچپن کی زندگی واپس دلانے اور والدین کو ذہنی سکون فراہم کرنے کے لیے ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اس فیصلے کو غور سے دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپنیاں پہلے ہی وہ ٹیکنالوجی رکھتی ہیں جس سے عمر کی درست جانچ ممکن ہے۔ جمعرات کو تمام پلیٹ فارمز کو عمر کی پابندی کے نفاذ سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرنے کا نوٹس بھیجا جائے گا

خبر شیئر کریں