براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

ایپل نے بھارتی حکومت کی سائبر ایپ انسٹال کرنے کی ہدایت ماننے سے انکار

2 دسمبر 2025
ایپل نے بھارتی حکومت کی سائبر ایپ انسٹال کرنے کی ہدایت ماننے سے انکار
غیرملکی میڈیارپورٹس کےمطابق ایپل کمپنی اپنے فونز میں بھارتی سرکاری ایپ انسٹال نہیں کرے گی، ایپل کےحکام بھارتی حکومت کو اپنے خدشات سے آگاہ کریں گے۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بھارت کی نئی ہدایات ماننے سے انکار کر دیا…

غیرملکی میڈیارپورٹس کےمطابق ایپل کمپنی اپنے فونز میں بھارتی سرکاری ایپ انسٹال نہیں کرے گی، ایپل کےحکام بھارتی حکومت کو اپنے خدشات سے آگاہ کریں گے۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بھارت کی نئی ہدایات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی حکومت نے تمام موبائل کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے فونز میں ایک سرکاری سائبر سیکیورٹی ایپ پہلے سے انسٹال کریں۔ حکومت کے مطابق یہ ایپ چوری شدہ موبائل فونز کو ٹریک کرنے اور سائبر جرائم کو روکنے میں مدد دے سکتی ہے۔
حکام نے کمپنیوں سے یہ بھی کہا ہے کہ صارفین اس ایپ کو اپنے فون سے ہٹا نہ سکیں، اور جو فون پہلے سے مارکیٹ میں موجود ہیں، ان میں بھی یہ ایپ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے شامل کی جائے۔

غیرملکی میڈیارپورٹس ایپل کا کہنا ہے کہ وہ دنیا میں کہیں بھی ایسی ایپس زبردستی انسٹال نہیں کرتا، کیونکہ اس سے صارفین کی سیکیورٹی اور پرائیویسی پر اثر پڑتا ہے۔ کمپنی حکومت سے بات کرے گی لیکن اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج نہیں کرے گی۔

بھارت میں اپوزیشن پارٹیاں اور پرائیویسی کے حامی اس فیصلے پر ناراض ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ایپ لوگوں پر نگرانی بڑھانے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ پارلیمنٹ میں بھی اس معاملے پر بحث ہوئی، جہاں حکومت کو سوالات کا سامنا کرنا پڑا

خبر شیئر کریں