براہ راست مواد پر جائیں

تاریخ وار خبریں

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا لیا

14 نومبر 2025
جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا لیا

وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی یہ اہم تقریب ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا۔

تقریب میں اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی سمیت اہم حکومتی شخصیات موجود تھیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی موجود تھے۔ تقریب میں وفاقی وزراء، ارکان پارلیمان اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔

وفاقی وزراء، ارکانِ پارلیمنٹ اور سینئر سرکاری افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی اور جسٹس امین الدین خان کو نئے منصب کی مبارکباد پیش کی۔

صدرمملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے جسٹس امین الدین کو وفاقی آئینی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کرنےکی سفارش صدر کو بھجوائی تھی۔

خبر شیئر کریں