براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

واناتو میں 7.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ، امریکی سفارتخانے سمیت متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا

Muaviz | 17 دسمبر 2024
واناتو میں 7.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ، امریکی سفارتخانے سمیت متعدد عمارتوں کو نقصان  پہنچا
منگل کے روز واناتو میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا جس سے پورے شہر میں شدید نقصان ہوا۔ زلزلے کا مرکز پورٹ ویلا کے مغرب میں 30 کلومیٹر دور تھا جبکہ اس کی گہرائی 57 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ اس زلزلے کے فوراً بعد ایک آفٹرشاک بھی آیا…

منگل کے روز واناتو میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا جس سے پورے شہر میں شدید نقصان ہوا۔ زلزلے کا مرکز پورٹ ویلا کے مغرب میں 30 کلومیٹر دور تھا جبکہ اس کی گہرائی 57 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ اس زلزلے کے فوراً بعد ایک آفٹرشاک بھی آیا جس کی شدت 5.5 تھی۔

ایک فرد جاں بحق ، متعدد زخمی


زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں گر گئیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق کم از کم ایک شخص کی موت کی تصدیق ہوئی ہے، لیکن چونکہ مواصلات کا نظام متاثر ہو گیا ہے، اس لیے ہلاکتوں کی درست تعداد ابھی تک سامنے نہیں آئی۔ لوگوں کے ملبے تلے دب جانے کا خوف بھی ہے اور ساتھ ہی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


سب سے زیادہ نقصان پورٹ ویلا میں واقع ایک اہم عمارت کو پہنچا جس میں امریکہ، نیوزی لینڈ، فرانس اور برطانیہ کے سفارتخانے موجود ہیں۔ عمارت کی ایک منزل جزوی طور پر منہدم ہو گئی، اور امریکی سفارتخانے کے قریب ملبہ پڑا تھا، جبکہ کئی کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئی تھیں۔


امریکی سفارتخانے نے تصدیق کی کہ عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے اور اس وجہ سے سفارتخانہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔


نیوزی لینڈ کے وزارت خارجہ نے بھی یہ تصدیق کی کہ، اس عمارت میں ان کا ہائی کمیشن اور فرانس و برطانیہ کے سفارتخانے بھی واقع ہیں، جنہیں بھی بڑی تباہی کا سامنا ہوا۔


زلزلہ کے بعد پورٹ ویلا کے ہسپتال کے باہر لوگوں کا ہجوم جمع ہو گیا جنہیں علاج کی ضرورت تھی۔ امدادی ٹیمیں زخمیوں کو ہسپتال پہنچا رہی ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہیں، تاکہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالا جا سکے۔

خبر شیئر کریں