براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

طویل عرصہ گرمی معمر لوگوں میں بڑھاپا تیز کردیتی ہے، تحقیق

1 مارچ 2025
طویل عرصہ گرمی معمر لوگوں میں بڑھاپا تیز کردیتی ہے، تحقیق
محققین نے بتایا ہےکہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگ جہاں گرمی زیادہ دنوں تک برقرار رہتی ہے، وہ ان لوگوں کے مقابلے میں تیزی سے حیاتیاتی بڑھاپے کا تجربہ کرتے ہیں جو ٹھنڈے علاقوں میں رہتے ہیں۔ یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے…

محققین نے بتایا ہےکہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگ جہاں گرمی زیادہ دنوں تک برقرار رہتی ہے، وہ ان لوگوں کے مقابلے میں تیزی سے حیاتیاتی بڑھاپے کا تجربہ کرتے ہیں جو ٹھنڈے علاقوں میں رہتے ہیں۔
یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے ایک پوسٹ ڈاکٹرل اسکالر اور لیڈ ریسرچر، ایون ینگ چوئی نے کہا کہ ایسے علاقوں میں رہنے والے لوگ جہاں گرمی بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ 90 ڈگری فارن ہائیٹ یا اس سے زیادہ ہو، ٹھنڈے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی بنسبت 14 ماہ تک اضافی حیاتیاتی بڑھاپا آجاتا ہے۔
حیاتیاتی عمر کسی شخص کی تاریخ پیدائش کی بنیاد پر تاریخی عمر کے برخلاف جسم کے خلیات اور نظاموں میں فنکشن کے زوال کے طور پر شناخت ہوتی ہے۔
محققین نے کہا کہ حیاتیاتی عمر جو کسی کی تاریخی عمر سے زیادہ ہو موت اور بیماری کے زیادہ خطرے سے وابستہ ہوتی ہے۔
تحقیق کے لیے محققین نے 3,600 سے زائد افراد کی حیاتیاتی عمر کا جائزہ لیا جن کی عمر 56 سال یا اس سے زیادہ تھی۔

خبر شیئر کریں