ہم پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا پنجاب میں ہمیں سادہ اکثریت ملی تھی جو رات کی تاریکی میں تبدیل کی گئی۔ہم پاک فوج کی قربانیوں کا برملا اعتراف کرتے ہیں ۔

انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر صوابی میں پاکستان تحریک انصاف نے احتجاجی جلسہ منعقد کیا ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا ، عوام کے منڈیٹ کی قدر نہیں ہوگی تو جمہوریت ہاتھ سے جاتی رہے گی۔پاکستان کے ہر کونے میں محب وطن عوام احتجاج کررہے ہیں۔پاکستان کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے بغیر نامکمل ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا ، ہم بات چیت کیلیے تیار ہیں جبکہ حکمران بھاگ رہے ہیں ، ہمیں اس کا بھرپور جواب دینا آتا ہے ۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا ، ہمارا صوبہ دہشت گردی کا شکار ہے ۔ عوامی  تعاون کے بغیر دہشت گردی کا مقابلہ ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا ، بانی چیئر مین جیل میں بیٹھ کر بھی جیت گیا۔ ہم ان کی قیادت میں آگے بڑھیں گے اور اپنا حق آئین و قانون کی بالادستی تک مانگتے رہیں گے۔ ہماری آواز ایک ہے اور ہم ملکر آئین کا تحفظ مانگ رہے ہیں۔

دوسری طرف صوابی جلسہ عام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات بھی کھل کر سامنے آ گئے جہاں کئی رہنماؤں کو تقریر کا موقع ہی نہ ملا تو کئی اسٹیج سے غائب رہے ، پی ٹی آئی جلسہ گاہ بھی مکمل طورپر بھر میں ناکام رہی جس کے باعث جلسہ وقت سے پہلے ہی ختم کرنا پڑا ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں