وسطی ایشیا – یورپی یونین کی پہلے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے یورپی کمیشن کی صدر اُرسلا وان ڈیر لیین ازبکستان پہنچ گئ ہیں۔ سمرقند بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صدر شوکت مرزائیوف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔
وسطی ایشیا – یورپی یونین کی پہلی سربراہی سمٹ کے ایجنڈے کے تحت صدر شوکت میرزائیوف نے یورپی کمیشن کی صدر اُرسلا وان ڈیر لیین سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ازبکستان اور یورپی یونین کے درمیان باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر 4 اپریل کو منعقد ہونے والے بین العلاقائی سمٹ اور بین الاقوامی ماحولیاتی فورم کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی گئی، جو پائیدار ترقی اور سبز معیشت کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔