جھلسا دینے والی لو سے بچنے کی تدابیر

آج کل پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم لو چل رہی ہے، ٹمپریچر بھی چالیس سے بیالیس تک چلا گیا ہے جبکہ یہ جھلسا دینے والی گرم ہوا سے سن سٹروک کا بھی خطرہ پیدا ہو رہا ہے۔
گرم لو (heatwave) سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔ذیل میں چند مؤثر اور آزمودہ ٹپس پیش کی جا رہی ہیں جو آپ کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھ سکتی ہیں:
بچاؤ کے اہم اقدامات:
1. دوپہر کے اوقات میں باہر نہ نکلیں
صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک باہر جانے سے گریز کریں۔
اگر جانا ضروری ہو، تو چھتری، ٹوپی یا گہرے رنگ کا رومال ضرور استعمال کریں۔
2. پانی کا زیادہ استعمال کریں
روزانہ 10 سے 12 گلاس پانی ضرور پئیں، حتیٰ کہ اگر پیاس نہ بھی لگے۔لیموں پانی، ستو، یا نمک اور شکر ملا پانی جسم میں نمکیات کی کمی پوری کرتا ہے۔

3. ہلکے رنگ اور ڈھیلے کپڑے پہنیں
سوتی اور ہلکے رنگ کے کپڑے جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ریشمی ، پولیسٹر والے کپڑوں اور تنگ لباس سے پسینہ جمع ہوتا ہے جو گرمی بڑھاتا ہے۔

4. سورج سے بچاؤ کے لوشن یا سن اسکرین استعمال کریں
دھوپ میں نکلتے وقت SPF والا سن اسکرین لگائیں تاکہ جلد جلنے سے محفوظ رہے۔

5. گھر کو ٹھنڈا رکھیں
دن میں پردے کھڑکیاں بند رکھیں تاکہ سورج کی روشنی اندر نہ آئے۔رات کے وقت کھڑکیاں کھول کر ہوا آنے دیں۔

6. ہلکی خوراک استعمال کریں
تلی ہوئی یا بھاری غذا سے پرہیز کریں۔ پھل، دہی، کھیرا، تربوز، خربوزہ زیادہ استعمال کریں۔ کیفین اور چائے کا زیادہ استعمال جسم کو Dehydrate کر سکتا ہے۔

7. بچوں، بوڑھوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھیں
یہ افراد گرمی کے اثرات سے جلد متاثر ہو سکتے ہیں، ان کا سایہ دار جگہوں پر رکھنا ضروری ہے۔

8. ٹھنڈی پٹیاں اور نہانا
دن میں ایک دو مرتبہ سادہ پانی سے نہائیں یا سر اور پاؤں پر گیلا تولیہ رکھیں۔ بائیک چلانے والے حضرات ململ کا کپڑا لے کر اسے گیلا کر کے چہرے کے گرد لپیٹ دیں تاکہ لو سے محفوظ رہ سکیں، ممکن ہو تو گھر یا دفتر وغیرہ سے نکلتے وقت ایک دو گلاس پانی پی لیں، ساتھ بھی پانی رکھیں۔

☀️ علاماتِ لو لگنے کی صورت میں کیا کریں؟
شدید سر درد

جسم میں پانی کی کمی (dehydration)

چکر آنا یا بے ہوشی

جلد کا سرخ یا خشک ہونا

ایسی صورت میں فوراً مریض کو سایہ دار ٹھنڈی جگہ لے جائیں، پانی پلائیں اور قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔
کون سے غذائیں لو کے دنوں میں مفید ہیں
آج کل سادہ غذا کھائیں۔ مونگ کی دال، کچھڑی، لوکی، ٹینڈا، توری وغیرہ جبکہ گوشت ڈالنا ہو تو شوربہ پتلا رکھیں اور ساتھ کوئی ٹھنڈی سبزی ملائیں۔ نمکین لسی کا استعمال کریں۔ املی آلو بخارے کا شربت اور کیری کا شربت بھی مفید ہے، فالسہ بھی عام ہے، اس کا شربت بھی بنا سکتے ہیں۔ کھیرا، تر، تربوز، خربوزہ جیسے پھل استعمال کریں جن میں پانی زیادہ ہے۔ پیاز ، ٹماٹر کا سلاد بھی استعمال کریں۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں