سعودی عرب سفر کرنے والے پاکستانی مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار

سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا) نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔ پاکستان، افغانستان، کینیا، کانگو، اور موزمبیق سے آنے والے مسافروں کو مملکت میں داخلے کے وقت پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق، ایسے مسافر جو 12 گھنٹوں کے اندر ٹرانزٹ ایریا سے باہر نہیں گئے ہوں گے، انہیں اس شرط سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ تاہم، مملکت میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کو کم از کم چار ہفتے قبل کا پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہمراہ رکھنا ہوگا، جبکہ 6 ماہ سے زائد پرانا سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔

سعودی ایوی ایشن نے تمام ائیرلائنز کو اس بارے میں خبردار کیا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں