ممبئی پولیس نے چھتیس گڑھ کے وکیل فیضان خان کو بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی اور 50 لاکھ روپے بھتہ مانگنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ دھمکی آمیز کال کا سراغ فیضان کے فون سے ملا، تاہم فیضان کا کہنا ہے کہ اس کا فون 2 نومبر کو کھو گیا تھا اور اس نے اس کی شکایت درج کرائی تھی۔
فیضان کا دعویٰ ہے کہ یہ الزام اسے پھنسانے کی سازش ہو سکتا ہے، کیونکہ اس نے حال ہی میں شاہ رخ کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ فیضان نے ممبئی پولیس سے درخواست کی کہ جان کے خطرے کے باعث اس کا بیان آن لائن ریکارڈ کیا جائے۔