تاشقند کی معروف گیلری آف فائن آرٹس میں برطانوی فوٹوگرافر اسٹورٹ لاسن کی فوٹوگرافی نمائش بعنوان “Hyères. Faces of Provence” منعقد کی گئی ، نمائش ازبکستان میں فرانسیسی سفارتخانے کی مدد سے منعقد کی گئی ۔ نمائش میں جنوبی فرانس کے قدیم شہر Hyères کی منفرد تصاویر پیش کی گئیں۔
فوٹوگرافر نے نہ صرف اس تاریخی شہر کی تعمیرات کو عکس بند کیا بلکہ اس کے باشندوں کی روزمرہ زندگی کو بھی اپنی تصاویر کا موضوع بنایا ۔
نمائش میں ازبک موسیقی گروپ “بہار” کی پرفارمنس سے متاثر ہو کر، اسٹورٹ لاسن نے اس تاریخی گروپ کی ایک خصوصی سیریز بھی پیش کی۔