بھارتی اداکار پنکج دھیر کا 68 سال کی عمر میں چل بسے

معروف بھارتی اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر پنکج دھیر 68 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ چند سال تک علیل رہنے کے بعد 15 اکتوبر کو ان کا انتقال ہوا۔

پنکج دھیر کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور علاج کے دوران ہی انہوں نے دنیا کو چھوڑ دیا۔

ان کی آخری رسومات بھی 15 اکتوبر کو ادا کی گئیں، جس میں شوبز کی متعدد شخصیات جیسے ارباز خان، سلمان خان اور سدھارتھ ملہوترا نے شرکت کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

پنکج دھیر نے 1980 کی دہائی میں ٹیلی وژن کے ذریعے اداکاری کا آغاز کیا اور بھارتی ٹی وی کے مشہور ڈراموں میں کام کیا۔ انہوں نے نہ صرف ہندی بلکہ دیگر زبانوں کے ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اداکار نے متعدد ہندی فلموں میں معاون اور ولن کے کردار ادا کر کے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے سنجے دت، بوبی دیول، سلمان خان اور شاہ رخ خان جیسے بڑے اسٹارز کے ساتھ کام کیا اور اپنی اداکاری کے ذریعے اہم مقام بنایا۔

پنکج دھیر نے فلموں کی ہدایات بھی دی ہیں اور کچھ ڈراموں اور فلموں کے پروڈیوسر بھی رہے۔ ان کی بیوہ بھی اداکارہ ہیں، جبکہ ان کا بیٹا اور بہو بھی ڈراموں میں اداکاری کرتے ہیں۔

ان کے جانے سے بھارتی شوبز انڈسٹری ایک اہم اور تجربہ کار فنکار سے محروم ہو گئی ہے، جنہوں نے ٹی وی اور فلم دونوں میں اپنی پہچان بنائی۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں