وزیراعظم کی زیر صدارت شام کی موجودہ صورت حال میں وہاں سے پاکستانیوں کے انخلاء سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شام میں مقیم پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائیں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے دمشق میں پاکستانی سفارت خانے کو معلومات کے حصول کے لیے ڈیسک اور پاکستانیوں سے رابطے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ شام سے وطن واپسی کے خواہاں پاکستانیوں کے ہمسایہ ممالک کے ذریعے جلد از جلد انخلاء کی حکمتِ عملی بنائی جائے