ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں پاکستانی کمیونٹی نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے سفارتخانے کے باہر’پاکستان زندہ باد’ ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی میں شرکاء نے پائیدار امن کو سراہتے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرہ بازی کی۔
پاکستانی کمیونٹی نے پاک فوج کو مبارک باد دیتے ہوئے خطے میں مستقل امن کے قیام کا مطالبہ کیا۔ شرکاء نے مسئلہ کشمیر کے حل کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔
اس دوران ازبکستان میں پاکستانی سفیر احمدفاروق اور دیگر سفارتی حکام بھی ریلی اور تقریب کا حصہ تھے۔احمد فاروق نے اس موقع پر کہا کہ’پاکستان کے دفاع میں پورے ملک نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا، جو خوش آئند ہے۔پاکستان کی سلامتی کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہیں۔’
انہوں نے تقریب کے انعقاد پر پاکستانی کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کا اختتام پاکستان کے قومی ترانے کے ساتھ ہوا، جہاں سب نے امن اور سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔