پاکستان اور بنگلہ دیش کی بلائنڈ کرکٹ ٹیمز کے درمیان فائنل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان میں کھیلا گیا۔فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 10 وکٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹس کے نقصان پر 139 رنز بنائے، بنگلہ دیش کے عارف حسین 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے 11 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔پاکستان بلائنڈز کی جانب سے نثار علی 72 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے، جبکہ صفدر علی نے 47 رنز بنائے۔
پاکستان بلائنڈز کی جانب سے بابر علی نے 2 جبکہ محمد سلمان اور مطیع اللہ نے 1 ،1 وکٹ حاصل کی۔