سہ ملکی ٹی20 سیریز: پاکستان نے عرب امارات کو ہرا دیا

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو اکتیس رنز سے شکست دے کر پوائنٹ ٹیبل پر اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔ ابرار احمد نے چار اوورز میں صرف نو رنز دے کر چار وکٹیں لیں اور وہ مین آف دا میچ قرار پائے۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بیس اوورز میں ایک سو اکہتر رنز بنائے۔ پاکستانی ٹاپ آرڈر مشکلات کا شکار رہی، صائم، فرحان، سلمان آغا، حسن نواز، محمد حارث سب ناکام رہے، فخر زمان نے البتہ ایک شاندار اننگ کھیلی ، فخر اور نواز کی بڑی پارٹنر شپ نے پاکستان کو ایک اچھا ٹوٹل کرنے میں مدد دی، فخر نے آخری اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کی ، آخری اوور میں پانچ چوکے لگائے جبکہ فخر اور نواز کی جوڑی نے آخری تین اوورز میں پچاس سے زائد رنز بنائے۔ پاکستان کے اتنے رنز بننے میں عرب امارات کی ناقص فیلڈنگ اور کیچ چھوڑنے کا بھی اہم کردار رہا۔

عرب امارات کی ٹیم پاکستان کی نپی تلی باولنگ کا مقابلہ نہیں کر پائے۔ شاہین شاہ آفریدی نے بڑی عمدہ باولنگ کرائی جبکہ ابرار نے نہ صرف رنز روکے بلکہ اہم وکٹیں بھی لیں، عرب امارات کی جانب سے اوپنرز نے قدرے بہتر کارکردگی دکھائی مگر جب کپتان وسیم آوٹ ہوئے تو پھر وکٹیں گرتی گئیں، البتہ علی شان شرافو نے عمدہ نصف سنچری بنائی مگر وہ کافی نہیں تھی۔ عرب امارات نے اس ٹورنامنٹ میں اپنے تینوں میچ ہارے ہیں، دو پاکستان سے، ایک افغانستان سے۔

پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے فائنل میں ہوگا۔ یہ ایشیا کپ سے پہلے ٹیم کا آخری میچ ہوگا۔ چند دن کے بعد ایشیا کپ شروع ہونے والا ہے، پاکستان کے میچز دوبئی میں ہوں گے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں