انڈونیشیائی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، شاندار استقبالیہ اور گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے صدرِ انڈونیشیا کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جو تقریب کی رسمی شان میں مزید اضافہ کا باعث بنے۔

تقریب کے دوران مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر پرابوو سوبیانتو نے ایک دوسرے سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، جبکہ انڈونیشی صدر نے اپنے سرکاری وفد کا تعارف بھی وزیراعظم سے کرایا۔

یاد رہے کہ پرابوو سوبیانتو گزشتہ روز پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، جہاں ایئرپورٹ پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

آمد کے وقت انہیں مکمل سرکاری پروٹوکول دیا گیا، جس سے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کا اظہار ہوا

Author

اپنا تبصرہ لکھیں