پہلا ون ڈے: پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین میچز کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ "اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی فیلڈنگ کا انتخاب کرتے۔ ہم اس سیریز میں بھی پچھلی سیریز کی طرح بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔”

سری لنکا کے کپتان چیریتھ اسالنکا نے بھی کہا کہ ان کی ٹیم سیریز میں اچھا کھیل پیش کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسین طلعت، محمد نواز، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

دوسرا ون ڈے 13 نومبر اور تیسرا ون ڈے 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں