رواں ماہ آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالرز کے سرمایہ کاری معاہدے کا امکان

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے آذربائیجان کے وزرائے ٹرانسپورٹ، سرمایہ کاری، توانائی اور اقتصادی امور سے ملاقات کی۔
مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان باہمی تعاون کے 15 معاہدوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ، وزیراعظم پاکستان ،محمد شہباز شریف رواں ماہ وسطی ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے، جس دوران آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاہدے کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ، مختلف شعبوں بشمول موٹرویز میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری متوقع ہے۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان کی آذربائیجان کے وزیر توانائی اور نائب وزیر اقتصادی امور، صمد بشیری سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں وزرا نے مستقبل میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تیل اور گیس کے شعبے میں دو طرفہ مذاکرات اور دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان آج آذربائیجان کے وزیراعظم علی اسدوف سے بھی ملاقات کریں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں