ریاض میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے اور وزارتِ داخلہ کے مشترکہ معاملات پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے دوران برمی مسلمانوں کے دیرینہ لیگل اسٹیٹس کے مسئلے پر بھی گفتگو ہوئی، جس پر سعودی وزیر داخلہ نے اس معاملے میں پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
سعودی وزیر داخلہ نے پاکستان میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت بھی کی۔
دونوں ممالک نے پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے مشترکہ ٹریننگ ایکسچینج پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ورکنگ گروپ کی میٹنگ اگلے ماہ ہوگی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہر پاکستانی کا دوسرا گھر ہے اور پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنے مضبوط اور پائیدار تعلقات پر فخر ہے