پاکستان نیوی نے چین میں تیار کی جانے والی ہانگور کلاس آبدوزوں کے منصوبے میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ پاکستان نیوی کی چوتھی ہانگور کلاس آبدوز غازی کو چین کے شہر ووہان میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ کے شوانگلیو بیس میں کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا گیا۔
آبدوز کی لانچنگ کے ساتھ ہی یہ امید ظاہر کی جار ہی ہے کہ چین میں زیرِ تعمیر تمام چار آبدوزیں اب سخت سمندری آزمائشوں کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور جلد پاکستان کے حوالے کیے جانے کے آخری مراحل میں ہیں۔
واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے چین کے ساتھ آٹھ ہانگور کلاس آبدوزوں کے حصول کا معاہدہ کر رکھا ہے، جس کے تحت چار آبدوزیں چین میں جبکہ باقی چار پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت تیار کی جا رہی ہیں۔ یہ آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گی جو دور سے اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
پاکستان نیوی کے مطابق، ہانگور کلاس آبدوزیں خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی اور بحری دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کریں گی۔
لانچنگ کی تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے