پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی؛ بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے اور معاملات طے پا گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی ، جبکہ بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔ جبکہ 3 سال تک پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ملک میں نہیں کھیلیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2026 کے بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں، اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی رضا مندی کی صورت میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول اگلے 24 سے 48 گھنٹوں تک باضابطہ طور پر سامنے آنے کا امکان ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں