پاکستان کی سری لنکا کے خلاف شاندار فتح، 5 وکٹوں سے کامیابی

پاکستان نے سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم نے 134 رنز کا ہدف 18 اوورز میں حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی۔

سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 134 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

محمد نواز 38 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ حسین طلعت نے 32، فخر زمان نے 24، محمد حارث نے 13 اور اعظم خان نے 17 رنز بنائے۔

سری لنکا کی طرف سے مہیش ٹھیکشانا اور وانینڈو ہاراسنگا نے 2،2 جبکہ چمیرا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔

کامینڈو مینڈس 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ چاریتھ اسالنکا نے 20، دھننجیا ڈی سلوا نے 15 اور کروناتنے نے 17 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، حسین طلعت اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں