پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اندرونی استحکام کے لیے پرعزم ہیں، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے لاہور گیریژن کے دورے کے دوران افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے سے متعلق پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل اور جنگی تیاریوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی، جبکہ انہیں تربیتی مشقوں، جدید ٹیکنالوجیز اور فوجی سہولیات سے بھی آگاہ کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کے ساتھ ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا جواب دینے کے فوجی عزم کا اعادہ بھی کیا۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اندرونی استحکام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ نظم و ضبط اور بے لوث قومی خدمت کو فروغ دے رہی ہیں۔

لاہور یریژن آمد پر کمانڈرلاہور نے سی ڈی ایف کا استقبال کیا اور انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، تربیتی معیارات اور جنگی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے کلیدی اقدامات پر جامع بریفنگ دی گئی۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایک خصوصی فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز کا مشاہدہ کیا جس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کی نمائش کی گئی، جو کہ مستقبل کے متحرک میدان جنگ کے مطابق اختراع اور موافقت پر فوج کی طاقت کو اجاگر کرتی ہے۔

بیان کے مطابق، انہوں نے جوانوں کو فراہم کی جانے والی کھیلوں اور تفریحی سہولیات کا بھی معائنہ کیا، اور جسمانی فٹنس، حوصلہ اور مجموعی فلاح و بہبود کو برقرار رکھنے میں ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

سی ڈی ایف فیلڈ مارشل منیر نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) لاہور میں ایک کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا اور مکمل لیس، جدید ترین طبی سہولت کے قیام میں طبی عملے اور انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں