پاکستان کے ایئر چیف کی سعودی عسکری قیادت سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان ایئر فورس کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے سرکاری دورہ سعودی عرب کے دوران رائل سعودی ایئر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز اور سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات سے قبل سعودی عرب پہنچنے پر ایئر چیف کو رائل سعودی ایئر فورس کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ترجمان پاکستان ایئر فورس کی جانب سےجاری کے گئے بیان میں کہا گیاہے کہ ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی تعاون، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور مستقبل میں تعاون کے نئے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے موجودہ دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ تربیت، عملی تعاون اور پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر پاکستان-سعودی دفاعی معاہدے کو باہمی اعتماد اور برادرانہ تعلقات کی علامت قرار دیا گیا۔

ایئر چیف نے پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی جدید خطوط پر تبدیلی، ملٹی ڈومین فورس کی تشکیل اور خلاء، سائبر، الیکٹرانک وارفیئر اور مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں پر بھی روشنی ڈالی۔
سعودی عسکری قیادت نے پاک ایئر فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشنل مہارت اور جنگی تیاری کو سراہتے ہوئے مشترکہ تربیت اور ملٹی ڈومین آپریشنز میں تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کی بھی تعریف کی

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں